بلوچستان: حادثات و واقعات، چار افراد جانبحق، اٹھارہ زخمی

224

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بدھ کے روز پیش آنے والے روڈ حادثات اور دیگر نوعیت کے واقعات میں چار افراد جانبحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوئے ہیں۔

واقعات پنجگور، سوراب، ماشکیل اور گوادر میں پیش آئے ہیں۔ پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ دزناپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دسویں جماعت کے طالب مشتبہ ولد پرویز نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

دوسری جانب سوراب میں مسافر بردار بس الٹنے سے پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ بس ڈرائیور کو نیند میں چلے جانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ایک اور واقعہ ماشکیل میں پیش آیا ہے جہاں منگوچراجتماع کو جانے والے گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جانبحق اور 3 افراد زخمی ہوئیں۔

جیونی سے کراچی جانے والی ایک کرولا گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر شتنگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں شرافی گوٹھ کراچی کا رہائشی محمد علی ولد محمد رحیم موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ جیونی کے رہائشی مبین شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر آر ایچ سی پسنی منتقل کردیا گیا ہے۔