بسیمہ: کمسن لڑکا قتل

287
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بسیمہ۔ زیک میں کم سن لڑکے کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کرکے کرکے لاش کو پہاڑوں میں پھینک دیا گیا ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق بچے کے سر پر بھاری پتھر مار کر قتل کیا گیا ہے ۔

لوگوں کے مطابق گزشتہ روز بچہ صبح بھیڑ بکریاں چرانے گھر سے نکلا تھا رات کو گھر نہیں آیا تو بچے کے ورثاء نے اس کی تلاش شروع کردی آج صبح بچے کی لاش زیک کے پہاڑی سلسلے سے برآمد ہوئی، بچے کو بھاری پتھر مار مار کے قتل کیا گیا ہے ۔

مقامی انتظامیہ نے بچے کی لاش سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا تاہم قتل کے وجوہات میں مزید پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں لواحقین نے اپنی مدد آپ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ لیجانے کا فیصلہ کیا ہے۔