برطانوی شاہی فوج کو حملے میں نشانہ بنایا – آئریش ریپبلکن آرمی

533

شمالی آئرلینڈ میں برطانوی شاہی فوج پر حملے کی ذمہ داری آزادی پسند مسلح گروہ نے قبول کی ہے۔

میڈیا کو بھیجے گئے خط میں تنظیم کے ترجمان ٹی او نئیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے تنظیم کے ارکان نے شاہی فوج کے اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

آئریش ریپلکن آرمی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم کے ایکٹو سروس یونٹ (ASU) نے 15 اگست کو برطانوی زیر تسلط شمالی آئرلینڈ کے شہر بوگسائڈ کے علاقے میں شاہی فوج کے گشتی ٹیم پر فائرنگ کی اور باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔

ٹی او نئیل نے اپنے بیان میں شہریوں کو تنبیہ کیا ہے کہ وہ شاہی فوج کے قافلوں اور اہلکاروں سے دور رہیں، آئریش ریبلکن آرمی کسی بھی وقت انھیں نشانہ بناسکتی ہے۔

واضع رہے آئریش ریپبلکن آرمی برطانیہ زیر انتظام شمالی آئرلینڈ کی آزادی کا مطالبہ کرتی ہے، مذکورہ تنظیم گذشتہ سو سالوں سے زائد عرصہ سے برطانوی قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت کررہی ہے۔

آئی آر اے اس سے قبل بھی شمالی آئرلینڈ و برطانیہ کے مختلف شہروں میں فورسز پر حملوں و بم دھماکوں میں برطانوی فوجیوں کو قتل کرچکے ہیں، رواں سال ہی تنظیم نے برطانوی فورسز کے خلاف اپنے حملوں میں شدت لانے کا اعلان کیا تھا۔

رواں سال جنوری میں میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا برطانوی فوج نے اپنے مخبروں اور دیگر ریاستی مشینری کے ذریعے ہمارے کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائیاں تیز کردی ہے اور ہمارے حامی و خاندانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ آئریش آزادی کے لئے متحرک کارکنان کو بھٹکایا جاسکے۔

اس بیان میں تنظیم کے ترجمان ٹی او نئیل نے بتایا تھا کہ قابض کے خلاف ہمارا عزم پہلے سے زیادہ بلند ہے اور ہمارے کاروان میں مزید نئے خواتین اور مرد جوک در جوک شامل ہورہے ہیں جو برطانوی فوج کو کہیں بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئریش ریپبلکن آرمی کے جانب سے جاری پوسٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی آر اے نے ہمیشہ آئرلینڈ کی جدوجہد جاری رکھی ہے اور آئرلینڈ کی مکمل آزادی تک یہ جہدو جاری رہے گی۔