ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی – انجلینا جولی

370

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ وہاس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں اور عالمی برادری پر سیلاب سے متاثرہ ملک کے لیے مزید امداد پر زور دیں گی۔

انجلینا جولی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور امدادی کاموں کا جائزہلیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق انجلینا جولی نے بدھ کو نیشنل فلڈرسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں سیلاب کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقعے پر انجلینا جولی نے کہا کہ انہوں نے اس طرح کی تباہی کبھی نہیں دیکھی اور وہ عالمی برادری سے پاکستان کے لیے اوربھی زیادہ امداد حاصل کرنے پر زور دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال دنیا کے لیے انتباہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف حقیقی ہے اور آ رہی ہے بلکہ آ چکی ہے اور اسسے وہ ممالک زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جنہوں نے ماحول کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا تھا۔

ان کا کہنا تھامیری بات ان لوگوں سے بھی ہوئی ہے جن سے بات کرتے ہوئے میں سوچتی رہی کہ اگر ضروری امداد نہیں آتی تو یہشاید آنے والے دنوں میں دنیا میں نہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور اگر وہ بچ بھی جائیں تو موسم سرما آ رہا ہے اور فصلیں تباہ ہیں توحالات اور بھی مشکل ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاضروریات اتنی زیادہ ہیں اور ہر کوشش بہت سے لوگوں کے لیے زندگی اور موت کا سوال ہے۔

انجلینا جولی نے کہا کہ اس وقت ان کا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے۔

پاکستان میں رواں برس جون سے معمول سے زیادہ ریکارڈ بارشوں کے بعد سے سیلابی صورت حال ہے اور بلوچستان، سندھ اورجنوبی پنجاب کے کئی اضلاع زیر آب آ چکے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں 1500 سے زائد اموات ہو چکی ہیں، جن میں پانچ سو سے زائد بچے شامل ہیں۔

بڑے پیمانے پر تباہی میں لوگوں کے گھر اور مویشی بہہ گئے ہیں جبکہ سڑکیں اور کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق سیلاب کی تباہی سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی سیلاب کا ذکر پاکستان کی صورت حال نے دنیا کی نظریں موسمیاتی تبدیلی پر جما دیہیں جس پر امریکی شہر نیو یارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی بات ہو رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے بدھ کو کلائمٹ ایکشن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہموسمیاتی بحران سے خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک کو ہونے والے نقصان کے معاوضے پر  ’بامعنی اقداماتکا وقت آ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اجلاس کے بات میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہامیرے پیغاماتسخت تھے۔

ان کا کہنا تھا کہسب نے پاکستان میں تباہی کی تصاویر دیکھی ہیں، جو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہیں۔ساتھ ہی انہوںنے زور دیا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتیریس رواں ماہ پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، جو نیو یارک میں موجود ہیں، نے اقوام متحدہکے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔