افغانستان: ہرات میں خود کش حملہ، معروف عالم دین جانبحق

444

افغانستان کے صوبے ہرات میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں افغان طالبان کا اہم رہنماء شیخ مولوی مجیب جانبحق ہوگئے ہیں۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ہرات کے گورنر کے ترجمان نے افغان میڈیا کو بتایا کہ نماز جمعہ کے دوران مسجد کے اندر خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں مولوی انصاری سمیت متعدد افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتک حملے میں مولوی انصاری سمیت 46 افراد جانبحق جبکہ 86 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ عالم دین مجیب الرحمن انصاری کو ہرات میں نماز جمعہ کے دوران قتل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے پیچھے مجرموں کو ان کے “گھناؤنے فعل” کی سزا دی جائے گی۔

واقعہ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔