افغانستان کے دارالحکومت میں آج صبح ایک خودکش بمبار نے روسی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
کابل پولیس کے مطابق حملہ آور سفارت خانے کے گیٹ کے قریب پہنچا تاہم طالبان کے محافظوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روسی سفارت خانے کے محافظوں نے پہچان لیا اور اسے گولی مار دی۔
دوسری جانب بعض ذرائع دعوی کررہے ہیں خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑایا ہے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے میں کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ روس ان چند بین الاقوامی ممالک میں سے ایک ہے جس نے ایک سال سے زیادہ عرصے میں طالبان کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد کابل میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھا ہے۔ اگرچہ ماسکو طالبان کے حکام کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتا، لیکن وہ پٹرول اور مختلف اشیاء فراہم کرنے کے لیے افسران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔