بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران کے علاقے بزداد اور مالار میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سولہ ستمبر بروز جمعہ ہمارے سرمچاروں نےضلع آواران کے علاقے بزداد میں پمپ کے قریب فوجی نقل وحرکت کے لیے تعمیرہونے والے سڑک کے کام کی نگرانی کے لیے تعیناتفورسز کے اہلکاروں اور کام کرنے والوں پر اسنائپر رائفل، ایل ایم جی اور دیگر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میںمتعدد اہلکار زخمی ہوئے اور فورسز کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ سولہ ستمبر بروز جمعہ ضلع آواران کے علاقے مالار میں کھن کے مقام پر ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کےچوکی پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سیحملہ کیا۔حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مقامی ٹھیکداروں کو پہلے بھی تنبیہ کر چکے ہیں کہ وہ اپنی مفادات کے خاطر پاکستانی فوج کے سہولت کار بنےسے گریز کریں۔ وہ باز نہ آئے تو اُن سے شریک جرم جیسا برتاؤکیا جائے گا اور وہ اپنے جانی ومالی نقصان کے ذمہ دار خود ہوں گے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔