آئی فون 14 میں نیا کیا ہے؟

569
فائل فوٹو

آئی فون 14 کی باضابطہ ریلیز میں ابھی چند ہفتے باقی ہیں لیکن لیک ہونے والی معلومات نے پہلے ہی اس بات کی نشاندہی کر دی ہے کہ اس ماڈل میں کون سے نئے فیچرز ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق نئے ہینڈ سیٹ میں کافی نئے فیچرز، بہتری اور پرانے کچھ معروف ڈیزائنز کو ہٹا کر تیار کیا گیا ہے۔

آئی فون بنانے والی ٹیک کمپنی ایپل آئندہ ماہ دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ نئے فون کو ریلیز کرنے والی ہے لیکن یہاں ہم ان تبدیلیوں کے بارے میں بات کریں گے جو آئی فون 14 میں اب تک جان پائے ہیں اور یہ بھی کہ ایپل کا لانچنگ ایونٹ کب ہوسکتا ہے۔

بیرونی ڈیزائن

ایپل آئی فون کے بیرونی ڈیزائن کو اس سے کہیں زیادہ نئی شکل دے سکتا ہے جو اس نے ماضی کے سالوں میں کیا ہے تاہم آئی فون 14 موجودہ فلیٹ سائیڈز اور مڑی ہوئی مستطیل شکل کو برقرار رکھے گا تاہم (ڈیزائن کی) دیگر خصوصیات تبدیل ہو سکتی ہیں۔

متعدد رپورٹس کے مطابق ایپل نے آخر کار نئے ڈیوائسز میں اس نوچ سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے جو ڈسپلے کے اوپری حصے سے کٹا ہوتا ہے۔ اس کے بجائے وہ تمام اجزا جو وہاں چھپے ہوئے ہیں مثلاً چہرے کی شناخت کا سینسر اور سامنے والا کیمرہ وغیرہ سکرین کے اوپری حصے میں ایک چھوٹے سے کٹ آؤٹ میں فٹ کیے گئے ہیں جس سے ڈسپلے پورا نظر آئے گا۔

اس ری ڈیزائن کو صرف پرو ماڈلز میں رکھا جاسکتا ہے۔ افواہوں سے پتہ چلتا ہے کہ عام آئی فونز میں آئی فون 13 جیسا ہی نوچ موجود ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزائن کے زیادہ تر ایک جیسے رہنے کی توقع ہے۔ کچھ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں جیسے کیمرے کے لینز کی جگہ میں تبدیلی لیکن بنیادی ڈیزائن برقرار رہے گا۔

اندرونی تفصیلات

اندر سے فون میں معمول سے کم تبدیلیاں متوقع ہیں لیکن کچھ نئے فیچرز آرہے ہیں اور کچھ تبدیل نہیں بھی ہوسکتے۔

مثال کے طور پر صرف پرو ماڈلز میں ہی نئی A16 چپ متعارف کرائی جانی ہے۔ ایک افواہ کے مطابق پرو ماڈلز کے علاوہ باقی ماڈلز میں آئی فون 13 کی A15  چپ ہی برقرار رہے گی اور A16 ویسے بھی اپنے سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں صرف ایک محدود بہتری ہوسکتی ہے۔

لیکن ایپل کیمرہ سسٹم میں بہتری سے اس کی تلافی کرسکتا ہے۔ پرو ماڈلز میں بہت زیادہ اپ گریڈ شدہ وسیع کیمرے کی توقع کی جاسکتی ہے جس سے اندھیرے میں بڑی اور بہتر تصاویر بنائی جاسکیں گی۔

کچھ افواہوں کے مطابق سامنے والے لینس کو بھی اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔

فیچرز

ہوسکتا ہے کہ آئی فون 14 کا سب سے بڑا فیچر ہمیشہ آن رہنے والا ڈسپلے ہو۔ اس کا اندازہ نہ صرف متعدد افواہوں سے ہوتا ہے بلکہ اگلے iOS 16 کی ریلیز سے بھی ایسا ہی محسوس ہوا ہے جس میں ڈیزائن فیچرز شامل ہیں جن کی مدد سے اہم اپ ڈیٹس کے ذریعے ڈسپلے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

سائز

اس سال نئے ماڈلز کے سائز میں بھی تبدیلی کی توقع ہے۔ دا منی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ختم ہو رہے ہیں کیوں کہ رپورٹس کے مطابق یہ کبھی بھی اپنے بڑے ماڈلز جتنا فروخت نہیں ہوا اور اس کے بجائے ایپل صرف دو سائز میں فون پیش کرے گا۔

سائز کے بارے میں امکان ہے کہ یہ اتنے ہی بڑے ہوں گے جتنے پرو ماڈلز پہلے سے ہیں یعنی ایک 6.1 انچ کا نارمل فون اور دوسرا  6.7 انچ کا میکس۔ تو یہ دو سائز میں چار فون ہوں گے۔

ریلیز کی تاریخ

ریلیز کی تاریخ کا اندازہ لگانا نئے آئی فون کی پیشن گوئی کا سب سے آسان حصہ ہے۔ اس کا قابل اعتماد شیڈول سے پتا چلایا جاسکتا ہے۔ لہٰذا آپ اس کی تقریباً برسوں پہلے بھی پیش گوئی کرسکتے ہیں۔

فون کی ترسیل ایپل کے لیے بڑی پریشانیوں کا سبب بن سکتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ معمول کے منصوبے کے مطابق ریلیز نہیں ہو رہا تو یہ لیک ہو جائے گا۔

فون کی عام طور پر ستمبر کے دوسرے ہفتے میں رونمائی کی جاتی ہے اور پھر ڈیڑھ ہفتے بعد اسے جمعے کو ریلیز کیا جاتا ہے۔

اگرچہ حالیہ برسوں میں کرونا وبا کے باعث اس معمول میں کچھ تبدیلی آئی ہے اور ایپل کا عام طور پر باقاعدہ ریلیز کا شیڈول تھوڑا تبدیل ہوگیا ہے لیکن اگر بالکل ویسا نہیں ہے تو یہ ممکنہ طور پر اسی طرح کے شیڈول پر ریلیز ہوگا۔

لانچ ایونٹ شاید مکمل طور پر نہیں تو زیادہ تر آن لائن ہوگا جیسا کہ یہ وباء کے بعد سے ہو رہا ہے۔ ایپل نے پہلے ہی اس کے تعارف کو ریکارڈ کرنا شروع کر دیا ہے۔

قیمت

پیشن گوئیوں کے لحاظ سے قیمتوں کا تعین بالکل برعکس ہے یعنی کچھ بھی پہلے سے طے نہیں کرنا پڑتا لہٰذا ایپل اسے اس دن تک تبدیل کرسکتا ہے جب تک کہ نئے فونز کا اعلان نہ ہو۔

اگرچہ قیمت کا اعلان شاید اتنے آخری لمحات میں نہیں ہوگا لیکن کسی بھی پیشن گوئی کو یقینی طور پر کچھ شکوک و شبہات کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔

حالیہ مہینوں میں ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے اور اس میں الیکٹرانک آلات بھی شامل ہیں۔ ایپل اپنی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کرنے کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

اگرچہ آئی فون 14 شاید تھوڑا مہنگا ہوگا لیکن آئی فون 13 کے مقابلے میں شاید بہت زیادہ مہنگا نہ ہو۔

سب سے چھوٹی سٹوریج کے ساتھ آئی فون 13 منی کی قیمت 679 پاؤنڈ سے شروع ہوتی ہے اور یہ پرو میکس تک پہنچتے پہنچتے اس کی قیمت ایک ٹی بی کے ساتھ 1,549 پاؤنڈ تک ہو جاتی ہے۔

لیکن اس سال قیمت کا پیچیدہ عنصر اس کے سائز میں رد و بدل ہے جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس بار کوئی منی ماڈل نہیں آ رہا اور اس کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ نان پرو آئی فون میں ڈیوائس کی ایک نئی کلاس متعارف کرائی جائے گی یعنی دونوں ماڈلز کی قیمتوں کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔