کراچی: سری لنکا کے حق میں جشن کا الزام، افغان شہری گرفتار

272

کراچی پولیس نے پاکستانی شکست کا جشن منانے کے الزام میں درجنوں مبینہ افغان شہریوں گرفتار کرلیا۔-

گرفتار افراد کے خلاف تھانہ سوراب گوٹھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر متن کے مطابق سوراب گوٹھ کے قریب معمول کی گشت کے دوران پولیس نے تیس کے قریب افراد کو جشن مناتے ہوئے پایا جب ان سے شناخت دریافت کی گئی تو تمام افغان شہری تھے اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی سہیل فیض نے میڈیا کو بتایا کراچی پولیس نے کرکٹ میچ میں پاکستان کی شکست کی جشن منانے والے 26 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو افغان شہری ہیں اور غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔

پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ روز پاکستان اور سریلنکاء کے مابین دبئی میں کھیلا جانے والا ایشیاء کرکٹ کپ میں پاکستانی شکست پر افغان شہریوں نے کراچی سوراب گوٹھ شہر کے اندر جشن منایا اس دؤران ملزمان نے شہریوں کو اشتعال دینے کی کوشش کی جبکہ ایک شہری کو ہراساں کرکے زبردستی پاکستان مردہ باد کے نعرہ لگوائے گئے۔

پولیس نے مذکورہ افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے معاملے کی مزید کاروائی جاری ہے-

یاد رہے پاکستانی شکست پر جشن منانے کے الزام میں گذشتہ دنوں کوئٹہ پولیس نے دو درجن کے قریب بلوچ کو بھی طلباء کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیا تھا-

بلوچ طلباء کے مطابق وہ کرکٹ میچ کے بعد ایک جگہ جمع تھیں کہ پولیس نے اچانک دھاوا بول کر درجنوں طلباء کو یرغمال بنانے کے بعد تھانے لے گیا بعد ازاں پولیس نے طلباء کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا ہے کہ وہ آئندہ پاکستانی شکست پر جشن نہیں منائینگے۔