گوادر: سرکاری گاڑی نے موٹر سوار افراد کو کچل ڈالا

398

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے پدی زر میرین ڈائیو پر سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کچل ڈالا جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازم محمد ہاشم کے زیر استعمال گاڑی جس کو اس وقت اس کا بیٹا ولایت ہاشم چلا رہا تھا، موٹر سائیکل سواروں ٹکر مار کر زخمی کردیا جس کو پولیس نے گرفتار کرکے پولیس تھانہ منتقل کردیا۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ انہیں طبی امدادی دی جارہی ہے۔