بلوچستان لبریشن فرنٹ نے میرانی ڈیم میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بارہ اگست کی صبح دس بجے ضلع کیچ میں میرانی ڈیم پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔