کیچ و آواران میں فورسز پر حملے

404

بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز کو مختلف نوعیت کے چار حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ اور آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں گڈگی کے مقام پر فورسز کے پوسٹ کو حملہ آوروں نے مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

دریں اثناء ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں سوڑ عطا محمد بازار کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

حکام نے دونوں حملوں میں نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔