کیچ میں فوجی آپریشن جاری

564

بلوچستان کے ضلع کیچ میں آج صبح سے فوجی آپریشن جاری ہے۔

آپریشن ضلع کے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی اور ملانٹ کے پہاڑی سلسلے میں جاری ہیں، جہاں بڑی تعداد میں پیدل فوجی دستی آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج فورسز کو پہاڑی علاقے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاہم ابھی تک فورسز کے واپسی کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

آپریشن کے دوران کسی جانی نقصان یا گرفتاری رپورٹ نہیں ہوئی ہے ناہی حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے آیا ہے۔