کیچ: فورسز کے تحویل سے بازیابی کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی

474

بلوچستان میں جاری خودکشی کے واقعات تیزی کے ساتھ رونما ہورہے ہیں، اطلاعات کے مطابق مزید ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

کچھ دنوں میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد دس ہوگئی ہیں۔ خودکشی کے واقعات کیچ، پسنی، پنجگور اور نوشکی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ضلع کیچ کے رہائشی مھیم ولد آسمی نامی شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

واقع کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو فورسز نے کچھ سال قبل حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا، جبکہ بازیابی کے بعد وہ انتہائی نفسیاتی دباؤ کا شکار تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے جبکہ فورسز کے تحویل سے جتنے بھی لوگ بازیاب ہوتے ہیں ان کے بارے میں یہی کہا جاتا ہے کہ وہ نفسیاتی حوالے سے بہت زیادہ دباؤ کے شکار ہوتے ہیں۔