کیچ سے اسکول استاد جبری لاپتہ

381

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک اسکول استاد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح فورسز نے تربت کے علاقے گوکدان میں چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا۔ لاپتہ ہونے والا شخص کی شناخت ایس ایس ٹی نزیر احمد ولد حوالدار فتح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونماء ہورہے ہیں، گذشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ سے پاکستانی فورسز نے مقبول نامی شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین پچھلے انیس دنوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ 24 مارچ 2021 کوپنجگور کے علاقے چیدگی بارڈر سے جبری لاپتہ بلاول جان ولد حاجی یار جان سکنہ پنجگور کو آج منظر عام پر لایا گیا –