بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے چودہ اگست کے لیے پاکستانی جھنڈے فروخت کرنے والی اسٹال کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
دستی بم حملہ رئیسانی روڈ پر کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ اگست کا مہینہ آتے ہی مختلف علاقوں میں جھنڈے فروخت کرنے کے لیے اسٹال لگائے جاتے ہیں جہاں مختلف اوقات میں ان پر حملے بھی ہوتے رہے ہیں، ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔
دوسری جانب تربت سے اطلاعات ہیں کہ سینما چوک کے مقام قائم پاکستان فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کی چوکی کو مختلف نوعیت کے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے۔
سرکاری سطح پر حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے اور ناہی حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول کی ہے۔
Heavy movement of security forces in Quetta after a stall selling Pakistani flags was targeted, killing one and injuring several. Every year in August such stalls appear to celebrate Pakistan’s independence day, however, the stalls become continuous target of Baloch armed groups. pic.twitter.com/CyKkBU4DCQ
— The Balochistan Post – English (@TBPEnglish) August 4, 2022