کوئٹہ میں ایس ایچ او پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

899

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں سریاب تھانےکے ایس ایچ او کے گاڑی کو سریاب روڈ پر ایری گیشن کالونی کے قریب ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ اسحملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ ایس ایچ او پاکستانی خفیہ اداروں کی ایماء پر مقامی فورس ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گھروںپر چھاپوں، بلوچ عوام پر تشدد اور سڑکوں پر چیکنگ کے نام پر بلوچوں کی عزت نفس مجروح کرنے میں ملوث رہا ہے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی پولیس و لیویز فورس کو بلوچ ہونے کے باعث رعایت دیتی رہی ہے لیکن مذکورہ فورسز مسلسلاس رعایت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے بلوچ عوام پر تشدد اور قومی تحریک کے سامنے رکاوٹ بننے جیسے عوامل میں شریک رہے ہیںلہٰذا پولیس اور لیویز فورس کو ایک بار پھر یہ وارننگ جاری کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی ایسی سرگرمی سے باز رہیں جسسے بلوچ قوم یا بلوچ قومی تحریک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، اگر مذکورہ فورسز نے اپنی روش نہیں بدلی تو بی ایل اے انکےبابت وہی پالیسی و رویہ اختیار کریگی جو قابض آرمی اور ایف سی کے بارے میں اختیار کی گئی ہے۔