کوئٹہ: موسلادھار بارش میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا

309

زیارت واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون کوئٹہ میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو آج اکتیس دن مکمل ہو گئے، پچاس کے قریب لواحقین پچھلے ایک مہینے سے خراب موسم میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں، آج سارا دن بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا –

لواحقین کا کہنا ہے ہمیں حکومتی نمائندے رابطہ نہیں کر رہے ہیں اور نا ہی ہمارے پیش کردہ مطالبات اور لاپتہ افراد کے فہرست کے حوالے سے اب تک کوئی پیشرفت ہوئی ہے، ہمیں ان معاملات میں حکومت کی طرف سے غیر سنجیدگی نظر آ رہی ہے –

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کے سامنے لواحقین کے دھرنے کو ایک مہینے سے زیادہ کا مدت ہو چکا ہے لیکن اب تک انکے مطالبات کو ماننے یا سننے میں حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔

لواحقین کا کہنا کہ اگر اس طرح صوبائی حکومت اور حکام بالا نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں نا سنا اور مانا گیا تو ہمارے اگلے اقدامات سخت ہوں گے ہم نے حکومت کو بہت وقت دیا ہے اور کافی صبر و تحمل سے انتظار کرتے رہے ہیں –