کوئٹہ: بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا

476

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں کاریز میں بچہ گرنے کے بعد اس کو بچاتے ہوئے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں کچرا چننے والا ایک بچہ کنویں میں گر گیا تھا جس کو بچاتے ہوئے رسی ٹوٹنے کی وجہ مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے رہائشی بالاچ نوشیروانی نامی نوجوان اس بچے کو بچانے کے لئے کاریز میں جانے کی کوشش کررہا تھا کہ اسی دوران رسی ٹوٹنے کی وجہ سے بالاچ کاریز میں گر گیا جس کے بعد بالاچ بھی جان کی بازی ہار گیا۔

تاہم علاقہ مکین پی ڈی ایم اے پر تنقید کررہے ہیں کہ ادارے کے اہلکار کئی گھنٹے گذرنے کے بعد پہنچے اور بعدازاں بروقت ریسکیو آپریشن بھی شروع نہیں کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل اور امیر حمزہ دو نوجوان جو مستونگ سے آئے اور بغیر حفاظتی آلات کے کاریز میں اترے اور ان لاشوں کو نکالا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اہلکار 12 گھنٹے تجربے کرتے رہے، بہانے کرتے رہے اور دو عام آدمیوں نے ہمت اور بے خوفی سے لاشوں کا نکال لیا۔