کراچی: پولیس چوکی پر دستی بم حملہ

443

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گارڈن کے قریب پولیس پر دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا کہ حملے کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس اور  رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔