پنجگور: ڈپٹی کمشنر کے رہائشگاہ پر بم حملہ، لیویز اہلکار زخمی

352

نامعلوم افراد نے پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کے رہائشگاہ کو گرنیڈ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور، عبدالرازق ساسولی کے رہائشگاہ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار دستی بم حملہ کرکے فرار ہوگئے دھماکے سے ڈپٹی کمشنر کا محافظ لیویز اہلکار صغیر احمد زخمی ہوگئے ہیں-

واقع کے بعد پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، زخمی کو ڈی ایچ کیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے وقت ڈپٹی کمشنر عبدالرازق اپنے گھر پر موجود تھیں تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ پولیس حملہ آورں کو تلاش کررہی ہے-

یاد رہے آج ہی کے روز بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بھی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے اسی طرح بلوچستان کے علاقہ ہرنائی میں مسلح افراد نے فورسز کیمپ کو نشانہ بنایا ہے-

فورسز پر حملوں میں جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تںطیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے-