بلوچستان بھر میں خودکشیوں ک نہ رکھنے والا سلسلہ جاری ہے مزید ایک شخص نے خودکشی کرلی۔
رواں ہفتے خودکشی کرنے والوں کی تعداد چھ تک پہنچ گئی ہے، تاہم بلوچستان میں ایسے کیسز کم میڈیا تک پہنچ جاتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق خودکشی کرنے والوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔
رواں تربت، پنجگور اور پسنی سے خودکشی کے واقعات رپورت ہیں تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقے کیلکور میں سراج ولد شاہ دوست نامی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔
بلوچستان بھر سے روزانہ کی بنیاد پہ خودکشی کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں گذشتہ دنوں سے بلوچستان کے تین مختلف علاقوں نوشکی، تربت اور پنجگور سے چھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔