پشین سے لاپتہ وکیل کی لاش برآمد

387

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والے وکیل کی لاش برآمد کرلیا گیا ہے-

پولیس کے مطابق پشین کے علاقے بوستان میں ایک لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی جسے برآمد کرکے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت پشین کے رہائشی صدام خان کاکڑکے نام سے ہوئی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے-

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں وکلا کی بڑی تعداد سول ہسپتال کوئٹہ پہنچ گئے جبکہ لاش ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے-

انتظامیہ کے مطابق صدام خان کاکڑ پیشہ سے وکیل ہیں جسے گذشتہ شب نامعلوم افراد نے انکے گھر سے اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھیں، انتظامیہ واقعہ کے مزید تحقیقات کررہی ہے-

بلوچستان بار کونسل کی جانب سے واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر میں ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے بلوچستان بار کونسل نے حکومت اور انتظامیہ وکیل کی قاتلو ں کی گرفتار کا مطالبہ کیا گیا۔