تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان فوج فائر بندی کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ ہماری نرمی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے۔
ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 اگست بروز جمعہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں ناپاک فوج نے رواں مذاکراتی عمل کے نتیجے میں ہونے والی فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے ساتھیوں پر چھاپہ مارا اور ہمارے دو ساتھیوں خبیب عرف بلال اور خیرخواہ کو شہید کیا، اور ظلم بالائے ظلم انکی لاشیں بھی ورثاء کے حوالے نہیں کر رہےـ
انہوں نے کہا کہ ہم بارہا وضاحت کرچکے ہیں کہ ہم نے فائر بندی کا احترام کیا ہے صرف دفاع کی حد تک کارروائی کی ہے اور فوج مسلسل خلاف ورزی کرتی آرہی ہےـ
ترجمان نے کہا کہ عوام کی خاطر ہماری نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر آئندہ ایسی کوئی کارروائی کی گئی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری فوج پر عائد ہوگی۔