افغانستان میں چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت دو مختلف علاقوں میں مارے گئے ہیں۔
مارے جانے والوں میں ٹی ٹی پی کے اہم رہنماء ملا عمر خالد خراسانی، حافظ دولت خان، ملا حسن، ملا امیر اور مولانا عقابی شامل ہیں۔
مذکورہ ٹی ٹی پی رہنماؤں کو دو مختلف علاقوں کنڑ اور لوغر میں دو مختلف واقعات میں مارا گیا۔
خیال رہے کہ حالیہ واقعات اس وقت پیش آئے ہیں جب پاکستان فوج اور ٹی ٹی پی کے مابین مذاکرات اور جنگ بندی چل رہی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے حالیہ واقعات میں جتنے بھی لوگ مارے گئے ہیں وہ سب مذاکرات کے سخت ناقدین تھے اور انہیں مارا بھی اسی لئے گیا ہے تاکہ ٹی ٹی پی کو بزور طاقت مذاکرات کے ٹیبل پر پاکستان فوج اپنے مطالبات منوانے کے لئے جھکائے۔
ٹی ٹی پی کا موقف ان واقعات کے حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے۔