وزیر اعلیٰ بلوچستان کے آبائی علاقے میں عوام سراپا احتجاج

243

اتوار کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے آبائی گاؤں اور حلقہ انتحاب جھاؤ میں عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

عوام نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب میں امدادی اور بحالی کی کاموں میں سستی اور امن پسند لوگوں کو دینے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاج میں شامل خواتین، بچوں نے کراچی آواران شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی کو معطل کیا۔

بعض مظاہرین نے تحصیل آفس جھاؤ کا گھیراو کیا اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنے علاقے کا دورہ کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا آبائی علاقے میں سڑکیں، فصلیں مال، مویشی کچے مکانات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔

گذشتہ چھ ہفتوں سے آواران کے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں مگر وزیر اعلیٰ بلوچستان تاحال آواران آنے سے قاصر ہیں ۔

مظاہرین نے کہا کہ وہ آئیں اور اپنے لوگوں کی تکلیف اور درد کو سنیں انہیں ریلیف دیں۔

انہوں نے کہا کہ چند من پسند افراد کو ریلیف دینا ناانصافی ہے یہاں زمینداروں کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں تمام نقصانات کا جائزہ لے کر صاف شفاف طریقے سے متاثرین کو ریلیف دی جائے۔