نوشکی: فائرنگ سے حافظ نثار جانبحق

834

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ نوشکی کے علاقے عین الدین روڑ پر سجاد ہوٹل کے سامنے پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے حافظ نثار بادینی جان بحق ہوگئے ۔

حملہ آور جاہ وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ریاستی حمایت یافتہ شخص ملوث ہے۔