مچھ: پاکستانی فورسز پر حملہ

465
File Photo

بلوچستان کے علاقے بولان، مچھ میں مسلح افراد نے کوئلہ لیز ایریا میں گذشتہ رات حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے نیشنل کوئلہ لیز کے مقام پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے پوسٹ پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

خیال رہے گذشتہ چند روز کے دوران بلوچستان بھر فورسز و دیگر پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ رات قلات شہر میں پولیس تھانے کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جبکہ اس سے قبل خضدار شہر میں جھنڈے فروخت کرنے والے اسٹال دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

خضدار میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔