مند اور تربت میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

395

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے مندحمزوئی بند اورتربت شہر سنگانی سر میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبولکرلی ۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پانچ اگست شام پانچ بجے کی قریب ہمارےسرمچاروں نے ضلع کیچ کےعلاقے مندمیں  باگزو  حمزوئی بند کے نزدیک  کے پہاڑی سلسلوں میں قائم چوکی کے قریب فورسز پر حملہکیا ،جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے جنگی گشتی ٹیم کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب فورسز لکڑیاں اکٹھی کرنے کیغرض سے چوکی سےنکلے تھے ۔ سرمچاروں نے ان پر گھات لگا کر حملہ کیا ،حملے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔سرمچار گوریلہ تکنیک سے حملہ آورہوکر بحفاظت نکلے میں کامیاب رہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچاروںنے پانچ اگست شام بوقت نو بجکر تیس منٹ پرایک اور حملے میں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں بورڈ کے نزدیک قائم چوکی پر خود کار ہتھیاروںسےحملہ کیا، حملے کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا اربن گوریلہ تکنیک اپناتے ہو ہمارے سرمچار قابض فورسز پر حملہ آوار ہوکر بحفاظت نکلے میں کامیاب رہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قبضہ گیر ریاست کے خلاف حملے مقبوضہ بلوچستان کے آزادی تک مزید شدت فراوانی سے جاریرہے گی۔