مستونگ فائرنگ :مسیحی برادری کے چار بچے زخمی

308

مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مسیحی برادری کے چار بجے زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کی مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کرسچن کالونی میں نامعلوم مسلح افراد محلے میں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے-

واقعہ کے بعد پولیس و انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر حملہ آورں کی تلاش شروع کردی ہے-

ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ لیجانے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

ضلعہ انتظامیہ کے مطابق واقعہ کے محرکات کی تحقیقات پولیس کررہی ہے تاہم واقعہ کے مزید تفصیلات ابتک سامنے نہیں آئے ہیں