لورالائی میں قتل کا سفاک واقعہ، بچی سمیت تین افراد قتل

262

بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے رباط میں خاتون و بچے سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔

ایس پی دکی غلام حسین کے مطابق تینوں افراد گھر میں ذبح کردیے گئے ہیں۔ جن میں سیف اللہ، اسکی اہلیہ اور چھ سالہ بچہ شامل ہیں۔

انتظامیہ نے لاشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں جہاں مزید تفتیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا ہے۔مقتول اور قاتل آپس میں چچا زاد ہیں۔

پولیس نے ملزم عباس کو کچلاک سے گرفتار کرلیا گیا ہے، وجہ عناد تفتیش کے بعد معلوم ہوگی۔

دریں اثنا بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں خاتون جانبحق ہوگئی۔

تفصیلات کی مطابق امیرآباد کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون جانبحق، سوتیلی بیٹی شدید زخمی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون اور اس کی سوتیلی بیٹی گلیکسی ٹاؤن حب کی رہائشی ہیں جنہیں گلشن امیر آباد میں نشانہ بنایا گیا واقعہ ذاتی رنجش کا ساخشانہ بتایا جا رہا ہے نعش اور زخمی لڑکی کو جام میر غلام قادر ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔