قلات پولیس تھانے پر بم حملہ

622
فائل فوٹو کوئٹہ

بلوچستان کے ضلع قلات میں پولیس تھانے کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب قلات پولیس تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔

حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس سمیت دیگر فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔

آج بلوچستان میں یہ ہونے والا دوسرا دھماکہ ہے۔ قبل ازیں خضدار شہر میں جھنڈے فروخت کرنے والی اسٹال کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

خضدار حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے تنبیہہ جاری کرتے ہوئے کہا “بنام نہاد پاکستانی جشن آزادی کے سرگرمیوں پر شدید سے شدید تر حملے کیئے جائیں گے”