قلات میں فورسز کی گاڑی بم حملہ

615
file photo

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے گاڑی کو نامعلوم افراد نے راستے پر نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز کی مزید نفری اور ایمبولنس کو مذکورہ مقام کیجانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔