قلات: فوج کے کیمپ پر حملہ

907
File Photo

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کے کیمپ کو شدید نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ٹی بی پی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے قلات کے علاقے جوہان میں پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ شدید نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مختلف ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ اس دوران شدید فائرنگ کیساتھ متعدد دھماکے سنی گئی۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا ہے تاہم گذشتہ رات ہی علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی آواز سنی گئی جبکہ آج صبح بھی ہیلی کاپٹروں کو فضاء میں دیکھا گیا۔

گذشتہ روز بلوچستان سمیت بیرون ممالک میں گیارہ اگست بطور یوم آزادی بلوچستان کے طور منایا گیا۔ ہر سال بلوچوں کیجانب سے یہ دن منایا جاتا ہے۔ اسی روز 1947 میں برطانیہ سے بلوچستان کے آزادی کا اعلان کیا گیا۔ اگست کے مہینے میں بلوچ مسلح تنظیموں کیجانب سے حملوں میں ہرسال اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔