قلات: سیلاب متاثرین کا دھرنا

337

بلوچستان کے ضلع قلات میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے متاثرین کو امدادی سامان نہ ملنے، شہر میں بجلی، گیس پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیا۔

متاثرین سیلاب کے سامان کی تقسیم کے طریقہ کار بجلی، پانی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف منگچر کے مقام پر احتجاجاً کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردیا ہے، متاثرین صبح ساڑھے گیارہ بجے دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ جوہان کراس بازار کے مقام پر بلاک کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے زائد کے عرصے سے بجلی کی مسلسل بندش سے شہر میں روز مرہ کی زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئی ہے بجلی کے بندش سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے۔ کوئٹہ کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جو ایک انسانی المیہ سے کم نہیں ہے۔

متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کی تقسیم میں بھی من پسندی اور من مانی کی جارہی ہے حقیقی متاثرین کو نظر انداز کرکے اور امداد بنیادوں پر تقسیم کی جارہی ہے۔

مظاہرین نے شہر میں بجلی، پانی، گیس کی بحالی و فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کو امداد کی شفاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے جس کے بعد ضلع انتظامیہ اور مظاہرین میں مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔