شمالی وزیرستان: پاکستان فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4 اہلکار ہلاک

488

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملے میں  4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کیا گیا۔خودکش حملے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ہلاک ہونے والوں میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارےمیں تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حالیہ مہینوں میں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر حملے اور جھڑپیں معمول بن چکی ہیں۔ گذشتہ ماہ 4 جولائیکو اس علاقے میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں کم از کم 10 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 30 مئی کو موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے رزمک کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا۔