شاہ میر ویلفئر آرگنائزیشن کی امدادی سرگرمیاں

386

شامیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا امدادی قافلہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے مقام لوئی کے مختلف گوٹھوں میں راشن، کپڑے، کمبل، لحاف اور بچوں کے لئے بسکٹ، خشک دودھ اور پانی کی بوتلیں لیکر پہنچ گیا۔

تنظیم کیجانب سے ہیضہ اور جلد کی بیماریوں کے متعلق دوائیاں تقسیم کی گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہماری داد رسی کو کوئی نہیں آیا اور ہم تنظیم کے شکر گذار ہیں کہ اس ناگہانی وقت میں ان پسماندہ گوٹھوں میں آکر ہماری امداد کی وگرنہ ہم پانی ابال کر اپنے بچوں کو بلا رہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ہمارا ذخیرہ کیا ہوا راشن پانی کی نذر ہوگیا۔

شاہ میر ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہمارا دوسرا امدادی سامان کا قافلہ عنقریب بلوچستان بھیجا جائے گا۔