زامران میں سرکاری حمایت یافتہ مسلح جتھوں کا نوٹس لیا جائے – علاقہ مکینوں کی اپیل

515
زامران: فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں مسلح افراد کی نقل و حرکت لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے درجنوں مسلح لوگ دریچکی اور ڈیکان کے علاقے میں کیمپ لگا کر بیٹھ گئے ہیں ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی نقل و حرکت اور علاقے میں گشت سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

علاقائی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو بتایا کہ مسلح افراد آٹھ سے نو گاڑیوں پر مشتمل ہیں اور ایف سی کیمپ کے قریب کیمپ لگے ہوئے ہیں۔

لوگوں کے مطابق مسلح لوگوں کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ بجار شمبے زئی اور ملا سیفو گروہ سے ہیں۔ انکے مطابق بجار شمبے زئی اور ملا سیفو اپنے مسلح لوگوں کے ہمراہ گشت کرتے ہوئے علاقے مکینوں کو پریشان کررہے ہیں۔

لوگوں کے مطابق ناگ، ڈکنا، دراچکی، سوراپی ڈن اور کلدر میں آتے جاتے علاقہ مکینوں اور خواتین کو مسلح لوگوں کی نقل حرکت سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گذشتہ دنوں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن انہوں نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایف سی نے یہاں بٹھایا ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بلوچستان حکومت سے اپیل کی ہیں کہ ان مسلح جھتوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں یہاں سے اٹھایا جائے۔