خضدار: یکے بعد دیگرے بم دھماکے

539

بلوچستان کے ضلع خضدار میں دو مختلف مقامات پر بم دھماکے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار مرکزی شاہرہ پر چمروک کے قریب ہونے والے دستی بم حملے فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آواز سنی گئی-

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چمروک چوک پر کھڑے فورسز اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

دریں اثناء خضدار کنڈ کے مقام پر زور دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جبکہ واقعے کی محرکات کا جائزہ پولیس لے رہی ہے-

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز و پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شہر میں مزید حملوں کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

خضدار بم دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا ہے تاہم اس سے قبل ایسے واقعات میں اکثر بلوچ مسلح تنظیمیں ملوث رہی ہیں۔