بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں گذشتہ روز خضدار میں ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-
بی ایل اے کے ترجمان نے کہا سرمچاروں نے خضدار کے علاقے کھنڈ میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں عامر غلامانی اور ممتاز غلامانی عرف منتو گجر کو اس وقت بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں وہاں سے گذر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دونوں کارندے شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
جیئند بلوچ نے کہا مذکورہ دونوں افراد خضدار شہر اور گردنواح میں پاکستان فوج کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈز کی سرپرستی کرنے والے شفیق مینگل کیساتھ بڑے عرصے سے کام کررہے تھے مذکورہ افراد گھروں پر چھاپوں، نوجوانوں کے اغواء و شہید کرنے میں ملوث رہے ہیں جبکہ منشیات پھیلانے سمیت تاجروں سے بھتہ خوری اور شاہراوں پر لوٹ مار جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا مذکورہ پورے نیٹورک کی نشاندہی ہوچکی ہے جو بی ایل اے کے نشانے پر ہیں بلوچ لبریشن آرمی عوام پر ہونے والے مظالم کا حساب ضرور لے گی۔
جیئند بلوچ نے کہا بلوچ عوام قابض فورسز اور ان کے آلہ کاروں سے محفوظ فاصلے پر رہیں جنہیں بلوچ سرمچار کسی وقت بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔