خضدار میں بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

880

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے خضدار شہر میں آزادی چوک پر قابض ریاست کے نام نہاد جشن آزادی کیلئے لگائے گئے ایک اسٹال کو دستی بم حملے میں نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن فوج و اس کے خفیہ اداروں کے ایماء پر اور براہ راست نگرانی میں بلوچستان کے مختلف شہروں میں قابض کے نام نہاد جشن آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب منعقد کیئے جارہے ہیں۔ جن کا مقصد معروضی حقائق سے برعکس دنیا کو یہ باور کرانے کی ناکام کوشش ہے کہ بلوچ پاکستانی قبضے کو تسلیم کرتے ہیں اور قابض کے نام نہاد “قومی” دنوں میں شریک ہیں۔ مذکورہ اسٹال بھی دشمن فوج کی سرپرستی میں اسی مقصد کیلئے لگایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ عوام مذکورہ افراد اور تقاریب سے دور رہیں جبکہ گذشتہ دنوں 31 جولائی کو بھی بی ایل اے نے اپنے ایک پالیسی بیان میں یہ واضح کردیا تھا کہ کہ بی ایل اے قابض فوج و اسکے آلہ کاروں پر مزید شدت کیساتھ حملے جاری رکھے گی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ خضدار میں اسٹال پر بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے بجائے کم شدت کے دستی بم سے حملے کا مقصد ممکنہ انسانی جانوں کے نقصان کو کم سے کم رکھنا تھا، لیکن ہم واضح الفاظ میں یہ تنبیہہ جاری کرتے ہیں کہ نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کے سرگرمیوں پر شدید سے شدید تر حملے کیئے جائیں گے، عوام الناس ایسی تقریبات سے محفوظ فاصلہ قائم رکھے، بصورت دیگر بلوچ لبریشن آرمی کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔