جنرل سرفراز و ساتھیوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں – بی این پی

570
فائل فوٹو

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے مرکزی بیان میں پاکستان فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور انکے ساتھیوں کے ہلاکت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی پارٹی کے مرکزی تعزیتی بیان میں کہا گی ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور ان کے ساتھیوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انکی درجات بلند اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے بھی ایک ٹوئٹ میں ہلاک اہلکاروں کے لواحقین کیلئے دعا کی۔

بدھ کے روز پاکستانی آرمی چیف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ہیلی کاپٹر حملے میں ہلاک لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کی نماز جنازہ میں شرکت کی-

ہلاک ہونے والے اعلیٰ فوجی آفسران کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنر، اعلیٰ ٰفوجی اور سرکاری افسران نے شرکت کی بعدازاں پاکستان آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گذشتہ مہینے بلوچ لبریشن آرمی کے ہاتھوں گرفتار و ہلاک ہونے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

خیال رہے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر نے میڈیا کو جاری بیاں میں کہا تھا کہ ہمارے سرمچاروں کی ایک ٹیم نورانی کے پہاڑی سلسلے میں معمول کے گشت پر تھی، جب دشمن کے ہیلی کاپٹر کو نیچی پرواز بھرتے ہوئے دیکھا گیا، سرمچاروں نے طیارہ شکن بندوقوں کا استعمال کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسے شدید نقصان پہنچا اور ہیلی کاپٹر گِر کر مکمل تباہ ہوگیا جبکہ اس میں سوار دشمن فوج کے تمام چھ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

براس کے ترجمان بلوچ خان نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کوئٹہ کور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی شامل تھے۔ وہ بلوچستان میں ملٹری انٹیلجنس ( ایم آئی) کے ڈی جی اور آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان ساوتھ رہ چکے ہیں، جنرل سرفراز علی براہ راست بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں میں ملوث تھے۔