بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز پر حملہ تمپ بازار میں قلات ایکسچینج پر قائم پوسٹ پر کیا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔
حکام نے نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے جبکہ حملہ آور نامعلوم سمت نکل گئے۔
حملے کے بعد فورسز نے علاقے کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔