تربت میں فورسز پر حملے

416

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دو مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے فورسز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کو عبدالحق چوک اور سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول والے اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ مولانا عبدالحق بلوچ چوک پر نادرا آفس کے سامنے ایف سی چوکی کے قریب کیا گیا۔ جبکہ کچھ وقفے کے بعد سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ذرائع کے مطابق ان حملوں میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں فورسز پر اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں گذشتہ قلات میں فورسز کیمپ مسلح افراد نے حملہ نشانہ بنایا تھا۔

حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار ہلاک و متعدد زخمی کئے ہیں۔