بل نگور میں منشیات فروشی اور منشیات استعمال کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اہل علاقہ سراپا احتجاج
تربت کے علاقے بل نگور میں منشیات فروشی اور نوجوان نسل کی بڑھتی تعداد منشیات کے عادی ہونے پر اہل علاقہ نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لیویز تھانہ بل نگور کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کردیا-
احتجاجی کیمپ میں بڑی تعداد میں علاقے کے لوگ موجود ہیں۔ مظاہرین کا نے کہا کہ بل نگور میں منشیات فروشی کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی نہ ہونے سے نوجوان بڑی تعداد منشیات میں مبتلا ہورہے ہیں لیویز فورس منشیات فروشوں کے سامنے بے بس ہے جس کی وجہ سے سرعام منشیات فروشی ہورہی ہے-
بل نگور مکینوں کا کہنا تھا منشیات ایک زہر ہے جسے جان بوجھ کر ہمارے معاشرے میں پھیلایا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو تباہ کرکے معاشرے کی تعمیر و ترقی سے دور کرنا ہے-
انہوں نے مزید کہا اگر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ہمارے پر امن احتجاج پر ایکشن نہیں لیا اور علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں گرفتار اور اس انسان دشمن کاروبار کا تدارک نہیں کیا تو ہمارا اگلا قدم سخت احتجاج کی صورت میں ہوگا۔