بی وائی سی نے سیلاب زدگان کے لئے تیسری امدادی کھیپ روانہ کردی

380

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے پیر کی رات کو بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لئے تیسری امدادی کھیپ روانہ کردی گئی، یہ امدادی کھیپ چار ٹرکوں کے ذریعے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں پہنچائی جارہی ہے۔

امدادی کھیپ میں کمبل، کپڑے، لحاف، گھی، چاول، دال، چینی، سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے بلوچستان حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کو بے یار و مدد گار چھوڑدیا گیا۔ ان کی بحالی کے لئے سرکاری سطح پر کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ وزرا صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔

آمنہ بلوچ نے کہا کہ جاری طوفانی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی ہے۔ اور اس مشکل وقت میں متاثرین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ان کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشیش کرینگے۔

آمنہ بلوچ نے مخیر حضرات کو بلوچستان میں سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ امدادی عمل کا حصہ بنیں اور تاکہ اس مشکل گھڑی میں ان کے دکھ درد میں شامل ہوسکیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کریں۔