بی ایل ایف نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

681

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ سات اگست کو ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے شہر گوادر میرن ڈرائیو (پدی زر) روڈ پر فورسز کے سنگل ڈور پیکپ گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی کا پیچھے کا حصہ دھماکے کی زد میں آیا، گاڑی میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اسکسپلوزو اسکواڈ کی جانب سے کیا گیا، اربن گوریلہ تکنیک اپناتے ہوئے ہمارے سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

میجر گہرام بلوچ نے ایک اور حملے کی ذمہ داری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے مند میں چکاپ کور میں ایک چوکی سے دوسری چوکی کی جانب جانے والے چار فوجی اہلکاروں کو اسنائپروں سے بہ یک وقت نشانہ بنایا گیا جس سے دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حملے کے فوراً بعد دو فوجی ایک اور مورچے میں بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ حملے کے بعد قابض فوج نے کئی مارٹر گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ جبکہ سرمچار حملے کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔