بلوچ جبری لاپتہ افراد کے قتل کے خلاف بی این ایم نیدرلینڈز کا احتجاج مظاہرہ

160

بلوچ نیشنل موومنٹ نیدرلینڈز کی طرف سے دی ہیگ شہر میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے پاکستانی فوج کی طرف سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور جبری لاپتہ افراد کے جعلی مقابلوں میں حراستی قتل کے خلاف نعرے لگائے۔

بی این ایم کی طرف سے اس موقع پر پمفلٹ بھی تقسیم کی گئی جس میں بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد اور پاکستانی فوج کے بلوچستان میں جاری مظالم کے بارے میں مقامی افراد کو آگاہی دی گئی۔ خواتین اور بچوں نے بھی اس مظاہرے میں شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این ایم نیدرلینڈز چیپٹر کے ممبر جمال بلوچ نے کہا پاکستان نے 11 معصوم لوگوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا وہ جبری بلوچ لاپتہ افراد تھے جنھیں پہلے ہی پاکستانی فوج اغواء کرکے اپنے ٹارچرسیلز میں قید کرچکی تھی۔

انھوں نے کہا جبری بلوچ لاپتہ افراد کا جعلی مقابلوں میں قتل پاکستانی فوج کی طرف سے بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے۔