بلوچستان 95 فیصد ڈوب گیا، متاثرین داد رسی کے منتظر ہیں۔ سردار اختر مینگل

175

رکن پاکستان اسمبلی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری امداد کو یقینی بنائیں

انہوں نے تمام غیر سرکاری ادارے این جی اوز، ٹرسٹ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے جہاں پورے ملک میں تباہی مچائی ہے وہاں ڈیرہ جات جس میں کوہ سلیمان، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ شریف اور پسماندہ بلوچستان کا تقریباً 95 فیصد ڈوب چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام آسمان تلے زندگی گزارکر نان شبینہ کیلئے محتاج ہیں، عوام کی فوری داد رسی کرکے ان کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کی جائے۔

سردار اختر مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام ایم این ایز ،ایم پی ایز، سینیٹرز مرکزی وصوبائی عہدیداروں سمیت تمام ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد کرے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں اور علماء کرام سے خصوصی گزارش کی ہے کہ وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کریں اللہ پاک اس باران کو رحمت بنائے۔