بلوچستان میں فوجی آپریشن کی تیاری کیا جائے – پاکستانی آرمی چیف

603
فائل فوٹو

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مکمل آپریشنل تیاری رکھی جائے، آرمی فارمینشنز سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں مزید تیزی لائیں، بارشوں سے جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا، سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی فارمیشنز نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب، بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشنز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی فارمیشنز سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائیں، ہر ایک متاثرہ شخص تک پہنچا جائے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مکمل آپریشنل تیاری رکھی جائے۔